4 فروری 2017 - 14:12
سعودی عرب کا ایران کے خلاف ایک مرتبہ پھر بے بنیاد بیان

سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی اتحادی فوج کے ترجمان اور وزیر دفاع کے مشیر احمد عسیری کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ھمسایہ ممالک کے لئے خطرہ ہے۔

احمد عسیری نے بی بی سی سے بات کرتےہوئے کہا: بین الاقوامی برادری کو ایران کے خلاف سنجیدگی سے ایکشن لینا ہوگا۔

اتحادی فوج کے ترجمان نے مزید کہا: ایران کو چاہئے کہ عراق، شام، یمن میں جاری مداخلتوں کا سد باب کرے اور اپنے ملک کی سرحدوں سے باہر نہ جائے، اگر امریکہ اس تناظر میں ایران کے خلاف کوئی سخت موقف اختیار کرتا ہے تو اچھا ہے۔

ایک سوال کے جواب کہ کیا ایران کے ساتھ تعلقات خطے کے بحران میں مزید مشکل ساز ہونگے، کہا: ایران کے ساتھ بنیادی طور پرتعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔

عسیری کا کہنا  تھا کہ ایران پورے خطے کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔

جب عسیری سے پوچھا گیا کہ ایران کے خلاف کس قسم کے اقدامات ہونگے، تو جواب میں عسیری کا کہنا تھا: ایران کے خلاف سارے آپشن میز پر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲